کوئٹہ میں انسدادپولیو مہم کاآج آخری روز

September 21, 2017

کوئٹہ میں انسدادپولیو مہم کاآج پانچواں اورآخری جبکہ بلوچستان کےدیگر33 اضلاع میں مہم کاآج چوتھاروز ہے۔

انسداد پولیومہم کوئٹہ میں 17اوربلوچستان کےدیگراضلاع میں 18ستمبرسےشروع ہوئی تھی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان بھرمیں 24لاکھ سےزائدبچوں کی ویکسی نیشن کاہدف مقررہے۔

مہم میں بچوں کی گھرگھرویکسی نیشن کےعلاوہ مختلف مقامات پربھی انتظامات کیےگئےہیں، افغان مہاجرکیمپوں میں بھی بچوں کی پولیوسےبچاؤکی ویکسی نیشن جاری ہے۔