لندن ٹرین دھماکا:ایک اور نوجوان گرفتار، تعداد 6 ہوگئی

September 21, 2017

برطانوی پولیس نے ٹرین بم دھماکے کے الزام میں 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی۔

لندن کے پارسنز گرین اسٹیشن پر دھماکے کی تحقیقات کے لیے لندن پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں ،برطانوی پولیس نے 17 سالہ نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کے دوران حراست میں لیے گئے ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

برطانوی پولیس نے گرفتار نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ چھ روز قبل پارسنز گرین اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جھلس گئے تھے جب کہ لندن پولیس نے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا تھا۔