چین میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فوجی مشقوں کا انعقاد

September 21, 2017

چین میں گزشتہ روزدہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں نِڈر اور بہادر فوجیوں نے حصہ لیا۔

جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ان فوجیوں نے غیر معمولی صورتحال اور دہشت گردانہ حملوں میں معصوم جانوں کو ضیا ع سے بچانے کی مشق کی اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہتھیاروں کے استعمال کی بھی تربیت لی۔

چین میں منعقد ہونیوالی ان فوجی مشقوں میں غاروں سے لے کر دریا، جنگلات اور پہاڑی راستوں میں بھی جوان پریکٹس کرتے دکھائی دئیے جبکہ نا ہموارراستوں اور پانی میں دوڑتے ہوئے ویرانے میں موجود دہشت گردوں کوقابو میں کرنے کی مشق کی جس میں سینکڑوں فوجی جدید ہتھیاروں کے ساتھ شریک ہوئے۔