ہیپاٹائٹس نے غریب آبادیوں کے مکینوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے:ڈاکٹر سعید احمد

September 22, 2017

ملتان( لیڈی رپورٹر) ہیپاٹائٹس نے غریب آبادیوں کے مکینوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے،غریب آبادیوں میں صاف پانی اور اچھی خوراک میسر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ہیپاٹائٹس سی اور ڈی کا شکار ہو رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سعید احمد نے ملتان سٹی لائنز کلب کے زیر اہتمامہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہے کہ کم وسائل کی وجہ سے لوگ ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ نہیں کرواتے،ہم اس سال اپنے کلب کی طرف سے5 ہزار لوگوں کی مفت سکریننگ کریں گے،ملتان کی کچی آبادیوں اور سرکاری سکولوں کے ہائی سیکشن کے بچوں اور بچیوں کی مفت سکریننگ کی جائے گی،زونل چیئرمین شیخ جنید الرحمنٰ نے کہا ہے کہ اس سال لائنز کلب ڈسٹرکٹ میں ایک لاکھ افراد کو ہیپاٹائٹس سکریننگ کرے گی،غلام محمد آباد کیمپ میں109 لوگوں کی سکریننگ کی گئی ۔