اسنو وائٹ محل ’برائے فروخت‘

September 22, 2017

ڈزنی کے پرستاروں کے لیے ایک بری خبر یہ ہے کہ اسنو وائٹ کا محل فروخت کیا جارہا ہے۔

امریکی ریاست واشنگٹن میں خوبصورت اسنو وائٹ محل محض نمائش کے لیے بنایا گیا تھا لیکن 2005 میں اسے رہائش گاہ کے طور پر دوبارہ تعمیر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ گھراب جس شخص کو فروخت کیا جا رہا ہے وہ ڈزنی کا بہت بڑا پرستار ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اس گھر کو ایک بار پھر اسنو وائٹ محل کی طرز پر بنائے گا۔