خطروں کے کھلاڑیوں کا عمارت کی دیوار پررقص

September 22, 2017

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی انوکھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے لوگوں کو دنگ کر دیتے ہیں اور اس کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

یقین نہ آئے ان منچلوں کو ہی دیکھ لیجئے جنہوں نے امریکی دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی کی عمارت کی دیواروں پر رقص کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا جسے دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔

منچلوں کو رقص کے دوران رسیوں کے ذریعے سہاراتو دیا گیا تھا لیکن اس دوران توازن کا بھی خوب خیال رکھا گیا۔

واضح رہے کہ ایریئل ڈانسرز کا یہ گروپ کئی ممالک میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکا ہے۔