انجیلا میرکل چانسلر کے منصب کے لیے مسلسل چوتھی مرتبہ بھی امیدوار

September 22, 2017

جرمنی کی قدامت پسند سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یُو) سے تعلق رکھنے والی انجیلا میرکل چانسلر کے منصب کے لیے مسلسل چوتھی مرتبہ بھی امیدوار ہیں۔

رائے عامہ کے جائزوں میں اُن کی سیاسی جماعت کو واضح سبقت حاصل ہے اور یقینی امکان ہے کہ وہ 24 ستمبر کے پارلیمانی انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کر لیں گی۔

میرکل کو یورپی پارلیمنٹ کے سابق صدر اور زوردار مقرر مارٹن شُلس کا سامنا ہے۔ شُلس کا تعلق بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔

تازہ ترین رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کی عوامی مقبولیت کا تناسب 22 فیصد سے زائد ہے جبکہ میرکل کی سیاسی جماعت کی پسندیدگی کا تناسب 37 فیصد ہے۔

'مہاجرین‘ جرمنی میں انتخابی مہم کا اہم موضوع ہونگے۔جرمنی میں آئندہ چانسلر کی امیدوار دو بڑی اور اہم جماعتوں کی تیز ہوتی انتخابی مہم کے دوران حالیہ ہفتے کے اختتام پر مہاجرین کے حوالے سے پالیسی اور ڈیجیٹلائزیشن کے موضوعات زیادہ زیر بحث رہے۔