تھائی لینڈ کی تین روزہ سنگل کنٹری نمائش کا آغاز

September 23, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھائی لینڈ کی تین روزہ سنگل کنٹری نمائش مقامیہوٹل میں شروع ہو گئی،45 سے زائد کمپنیاں اپنی پروڈکٹس اور ٹیکنالوجی کی نمائش کر رہی ہیں ، صدر کراچی چیمبرشمیم فرپو، قونصل جنرل تھائی لینڈ مسٹر سووت کائی سوک اور ڈائریکٹر، ٹریڈ سینٹر ڈھاکا،تھائی لینڈ مسٹر سوبسک ڈینگ بون رونگ نے فیتا کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا ، نمائش کا انتظام ڈپارٹمنٹ آ ف انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن تھائی لینڈ کی جانب سے کیا گیا ہے ، کراچی چیمبر کے صدر شمیم فرپو نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران دونوں ممالک کے سفارتی اور تجارتی تعلقات میں بہت پیش رفت ہوئی ہے،گزشتہ چند سالوں میں تجارتی حجم ایک بلین امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا ہے جو دگنا ہونے کا امکان ہے،پاکستان اور تھائی لینڈ میں ہوٹل اینڈ ٹورازم، تعمیرات، لیدر، زرعی انڈسٹریز وماہی گیری، پاور جنریشن، انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور دیگر متعدد شعبوں میں تعاون کے بھرپور مواقع موجود ہیں ۔

قونصل جنرل تھائی لینڈمسٹرسووت کائی سوک نے کہا کہ ہماری مشروبات، ادویات، کاسمیٹکس، ہربل پروڈکٹس، موٹرسائیکل اینڈ آٹو پارٹس اورربڑ کی اشیاء پاکستان آتی ہیں۔ ایونٹ منیجر راشد الحق نے کہا کہ نمائش میں فوڈز اینڈ بیوریجز، گارمنٹس، میڈیسن، کاسمیٹک اینڈ فیشن ایکسیسریزموجود ہیں،کراچی: گفٹ اینڈ ڈیکوریشن، ہیلتھ اینڈ بیوٹی، ہاؤس ہولڈ اینڈ کچن وئیر، لیدر اینڈ فٹ وئیر پروڈکٹس سمیت آٹھ مختلف کیٹیگریز کی کی چیزیں موجود ہیں ، نمائش 24ستمبر تک جاری رہے گی۔