بطور رنر انضمام یا یوسف کو منتخب کریں، پی سی بی نے ورلڈالیون کو مشکل میں ڈال دیا

September 23, 2017

الاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون ٹیم کے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک دلچسپ ویڈیو جاری کر دی، جس میں کھلاڑیوں کو انضمام الحق اور محمد یوسف میں سے کسی ایک کو رنر منتخب کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ ویڈیو میں سوال کیا گیا کہ اگر آپ انجری کا شکار ہوں اور رنر لینے کی اجازت مل جائے تو وہ کس کو منتخب کریں گے؟ تمام کھلاڑیوں نے مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیے اور زیادہ تر کھلاڑیوں نے انضمام الحق کے بجائے محمد یوسف کا انتخاب کیا ۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے کہا،میں تو انجری میں بھی ان دونوں کھلاڑیوں سے تیز بھاگ لوں گا، تاہم انہوں نے محمد یوسف کا نام لیا۔ سابق آسٹریلوی کپتان جارج بیلی نے کہا کہ وہ کسی کو نہیں لیں گے بلکہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو جائیں گے۔