میر نواز خان مروت کا انتقال،نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی شخصیات کی شرکت

September 23, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل اورسابق وفاقی وزیر میر نواز خان مروتکا کراچی کے اسپتال میں انتقال ہوگیا ،مرحوم کی نماز جنازہکے ڈی اے اسکیم نمبر 1ٹیپو سلطان روڈ کارساز پرواقع مسجد مدثر میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میںسیاسی ،سماجی شخصیات و اہل خانہ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، دریں اثنا سپریم کورٹ با ر ایسو سی ایشن کے صدر رشید اے رضوی ،سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہاب سرکی جسٹس ہیلپ لائن کے ایڈووکیٹ ندیم شیخ ومسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ طارق اور دیگر نے میر نواز خان مروت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےاپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نے اپنی تمام زندگی جمہوریت کے استحکام اور قانون کی مضبوطی کے لئے وقف کررکھی تھی،ملک کے لئے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔