جولائی میں برطانیہ آنے والے سمندر پاروزیٹرز کی تعداد چار ملین تک پہنچی

September 23, 2017

لندن( نیوز ڈیسک) برطانیہ آنے والے سمندر پار وزیٹرز کی تعداد پہلی بارجولائی میںچار ملین تک پہنچ گئی، قومی شماریاتی دفتر (او این ایس) کے مطابق برطانیہ کا سفر کرنے والوںنے اپنے وزٹس پر2.75 بلین پونڈز خرچ کیے جو کہ ایک اور ریکارڈ ہے۔ اعداد وشمار سے مزید ظاہر ہوتا ہے کہ برطانوی رہائشیوں کی جانب سے بیرون ملک دورے گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں2فیصد کم ہو کر 6.9ملین ہو گئے، ان کی جانب سے کئے جانے والے اخراجات بھی 2فیصد کی کمی سے4.5 بلین پونڈز پر آگئے۔

واضح رہے کہ بریگزٹ ووٹ کے بعد پونڈ کی قدر میںکمی کے باعث بیرون ملک سے آنے والے وزیٹرز کے لئے برطانیہ میں اشیا کی قیمتیںکم ہوگئی ہیں۔ ٹورسٹ پروموشن ایجنسی وزٹ بریٹن کی پیٹر یشیا یاٹس کا کہنا ہے کہ برطانیہ آنے والے سیاحوںکی تعداد میں اضافہ میںپونڈ کا کردار بہت کم ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ کمزور پونڈ وزیٹرز کے لئے مدد گار ہے مگر پہلی بار برطانیہ کا سفر کرنے والوںکے لئے یہ قوت متحرکہ نہیں تھا۔ سمندر پار سے آنے والے بیشتر افراد کو کرنسی کی شرحتبادلہ کا علم ہی نہیں تھا۔

او این ایس نے بتایا ہے کہ ٹورزم برطانوی معیشت میں سالانہ 127 بین پونڈز کا حصہ دار ہے۔ سمندر پار سے آنے والے سیاحوں نے برٹش میوزیم 6.4 ملین، نیشنل گیلری 6.3 ملین، ٹیٹ ماڈرن 5.8 ملین، نیشنل ہسٹری میوزیم 4.6 ملین اور سائوتھ بینک سینٹر 3.9 ملین کا دورہ کیا۔