مشرف کے سنجیدہ سوالات پر زرداری دامن بچاگئے‘اے پی ایم ایل

September 23, 2017

اسلام آباد ( آئی این پی )آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے آصف زرداری سے انتہائی اہم اور سنجیدہ سوالات کئے تھے مگرجواب دینے کی بجائے وہ دامن بچاکر نکل گئے‘بے نظیرقتل کیس کے فیصلے کے بعد آصف زرداری کی طرف سے کی گئی اپیل کا مقصدصرف بے نظیر کے بچوں اور ان کے چاہنے والوں کو مطمئن کرنا ہے۔سوالات کئے تھے مگرجواب دینے کی بجائے وہ دامن بچاکر نکل گئے‘بے نظیرقتل کیس کے فیصلے کے بعد آصف زرداری کی طرف سے کی گئی اپیل کا مقصدصرف بے نظیر کے بچوں اور ان کے چاہنے والوں کو مطمئن کرنا ہے۔

زرداری کا مقصد بے نظیر قتل کیس میں منصفانہ فیصلہ نہیں بلکہ وہ معاملے کو الجھا کر بڑھانا چاہتے ہیں۔زرداری کی خواہش ہے یہ کیس ہمیشہ چلتا رہے اور منصفانہ فیصلہ کبھی نہ ہو ۔اسی مقصد کے لئے معاملے میں سید پرویز مشرف کو ملوث کیاگیا۔ جمعہ کو آصف علی زرداری کی پریس کانفر نس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹرامجدنے کہا کہ محترمہ کا قتل ان کے بچوں اور چاہنے والوں کے ساتھ ظلم ہے مگر ہوس کے مارے آصف زرداری کو اس سے غرض نہیں۔وہ مفادات کے لئے اپنے ہی بچوں کے جذبات کو بھی خاطر میں نہیں لارہے۔ زرداری چاہتے ہیں کہ اس کیس کا کبھی منصفانہ فیصلہ سامنے نہ آئے اور معاملہ ہمیشہ یونہی لٹکا رہے۔ اسی لئے انہوں نے ہمیشہ کیس کی شفاف تحقیقات کی بجائے پرویز مشرف کے خلاف الزام تراشی پر زور دیا۔اقتدار کے لئے جھوٹی وصیت سامنے لانے والے آصف زرداری نے عدالتی فیصلے کے بعد اپیل صرف بے نظیر کے بچوں اور ان کے چاہنے والوں کو مطمئن کرنے کے لئے دائر کی ہے۔

ان کا مقصد ہر گز شفاف تحقیقات نہیں۔آصف زرداری جانتے ہیں کہ بی بی قتل کیس کی شفاف تحقیقات کے نتیجے میں وہ خود ہی پھنستے ہیں اس لئے وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ یہ کیس ختم ہو۔بی بی کوخاطر خواہ سکیوریٹی فراہم نہ کرنے کے الزام میں پرویز مشرف کو کیس میں ملوث کرنے والے زرداری نے اپنے دور اقتدار میں فیصلہ کن تحقیقات کیوں نہ کروائیں۔پرویز مشرف کا اس قتل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔صرف کیس کو الجھائے رکھنے کی خاطر انہیں ملوث کیاگیا۔