شمالی وزیرستان سے خصوصی ”جرگہ “ ”جیونیوز“ پر آج نشر کیا جائے گا

September 23, 2017

کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“ کا خصوصی شو ہفتے کو شمالی وزیرستان سے نشر کیا جائے گا ۔ پروگرام کے دوران کورکمانڈر پشاور جنرل نذیر احمد بٹ ،گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑا ، قبائلی زعماءاور قبائلی نوجوان بھی خصوصی گفتگو کریں گے۔ اس کے علاوہ ”فاٹا کے پختونخوا میں ادغام “ کے حوالے سے قبائلی عوام کی مرضی بھی معلوم کی جائے گی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں خصوصی ”جرگہ“ رات 10بجکر5منٹ پر پیش کیا جائے گا۔