سان ڈیاگو کے اسپتال میں ننھے مریضوں کیلئے منی بی ایم ڈبلیو

September 23, 2017

یوں تو اسپتالوں میں مریضوں کو وارڈ یا آپریشن تھیٹر تک لے جانے کیلئے وہیکل چیئر یا اسٹریچر کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن جناب سان ڈیاگو کے اسپتال میں ننھے مریضوں کیلئے تو منی لگثری کارز آگئی ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چلڈرن اسپتال میں ننھے مریضوں کو خوش کرنے اور اُنکی اُداسی دور کرنے کیلئے اسپتال میں منی بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز اور لیمبورگنی لے آئے جس میں بیٹھ کر بچے اپنے وارڈ سے سرجری روم تک کا سفر کرتے ہیں ۔

اپنی من پسند ٹوائے کار میں بیٹھ کر بچے اب نہ صرف خوشی خوشی سرجری کروانے جاتے ہیں بلکہ بیماری کی وجہ سے چھائی بوریت اور اُداسی بھی دور ہوگئی ہے ۔