سرجری

September 24, 2017

میں ڈوڈو کی زبان دیکھ کر دھک سے رہ گیا۔
بائیس گز طویل چمڑا!
"اس پر کرکٹ میچ ہو سکتا ہے۔"
میں ہنسا۔
"جب سے سیاسی جماعت کا ترجمان بنا ہوں،
زبان لمبی ہوتی جا رہی ہے۔"
ڈوڈو نے پریشانی بیان کی۔
میں نے ایک ماہر لسانیات سے رابطہ کیا۔
انھوں نے کہا،
"ہم زبان کا علاج کرتے ہیں،
لیکن یہ سرجری کا کیس ہے۔"
میں ڈوڈو کو سرجن کے پاس لے گیا۔
اس نے قینچی اٹھا کر پوچھا،
"کتنی کاٹوں؟"
میں نے کہا،
"اکیس گز کاٹ دیں۔
سیاسی جماعت کے ترجمان کی
گز بھر کی زبان تو ہونی چاہئے۔"