سمندری طوفان ماریا کا امریکا کی مشرقی ساحلی پٹی کا رخ

September 24, 2017

جزائر بہاماس سے گزرتے کیٹیگری 3 شدت کے سمندری طوفان ماریا نے بحر اوقیانوس میں امریکا کی مشرقی ساحلی پٹی کا رخ کرلیا، نیشنل ہری کین سینٹر نے وارننگ جاری کردی۔

طوفان ماریا وسطی امریکی جزائر ڈومنیکو، پورٹو ریکو، ڈومنیکن ری پبلک، یو ایس ورجن آئی لینڈز، ٹرکس اور کیکس سے ٹکراگیا۔

کیٹیگری 3 شدت کا طوفان اس وقت بہاماس جزائر سے گزررہا ہے جہاں 115 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

پورٹو ریکو میں طوفان سے معطل بجلی کا نظام تاحال بحال نہیں کیا جاسکا، 30 لاکھ افراد بجلی اور پینے کے پانی سے محروم ہیں، نیشنل ہری کین سینٹر نے اتوار کی شام امریکی ساحلی پٹی پر بحراوقیانوس میں طغیانی کی پیش گوئی کی ہے۔