روہنگیا بحران:متعدد ملکوں کا سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

September 24, 2017

فرانس، برطانیہ اور امریکا سمیت سات مختلف ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے میانمار میں جاری تشدد کے معاملے پر غور کرے۔

یہ بات غیرملکی خبر رساں ادارے نے اپنے ذرائع سے بتائی ۔ مصر، قازقستان، سینیگال اور سویڈن سمیت یہ سات ممالک چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش میانمار کی فوج کی طرف سے ملکی ریاست راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے بارے میں سلامتی کونسل کو آگاہ کریں۔

اقوام متحدہ اس ملٹری آپریشن کو ’’نسلی تطہیر‘‘ قرار دے چکی ہے جبکہ فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے تو اسے ’’نسل کشی‘‘ کا نام دیا ہے۔