میاں شہزاد غنی کا پیر حسنات بخاری کے اعزاز میں ظہرانہ

September 25, 2017

ہاسلٹ (عظیم ڈار ) ہاسلٹ کی سماجی و کاروباری شخصیت میاں شہزاد غنی نے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانے کا اہتمام کیا ۔

پیر حسنات جب ان کی رہائش گاہ پر پہنچے تو میاں شہزاد غنی اور ان کے فرزندان میاں شہباز غنی ، میاں عادل سردار غنی اور ان کے عزیز و اقارب اور احباب نے ان کا حسنات خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر ایک روحانی محفل کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں تلاوت و نعت اور سیرت طیبہ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

میاں شہزاد غنی نے کہا کہ پیر حسنات کی ہمارے گھر آمد ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور ہم پیر حسنات کی علمی، مذہبی، تبلیغی اور سماجی خدمات پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس موقع پر امت مسلمہ کے مسائل بالخصوص برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کی گئی۔ آخر میں علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری نے کشمیر ، فلسطین اور بالخصوص برما کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں اور اہل خانہ کے لیے برکت و رحمت کی دعا کی نیز امت مسلمہ اور پاکستان کی سالمیت کے لیے بھی دعا و مناجات کی گئیں،بعد ازاں میاں شہزاد غنی نے پیر حسنات کو علاقہ کی خوبصورت اور مشہور ترک مسجد کا دورہ کرایا اور مختلف تفریحی اور تاریخی مقامات کی سیر کرائی۔