ٹینس میں کرپشن کا توڑ صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے، ٹی آئی یو آفیشل

September 25, 2017

لندن (نیوز ڈیسک) ٹینس انٹیگریٹی یونٹ (ٹی آئی یو) کے مطابق تعلیم دے کر ہی ٹینس پلیئرز کو سٹے بازی سے متعلق کرپشن کے خطرات سے بچایا جا سکتا ہے اور یہ ہماری اولین ترجیح ہے، ٹی آئی یو کے انفارمیشن منیجر فل سوڈیک نے انٹرویو میںکہا کہ ہمارا یونٹ اس حوالے سے پلیئرز کو آگاہی دینے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اس مقصد کیلئے ہم نے حال ہی میں اپنے سٹاف میں2نئے ممبران کو شامل کیا ہے، سوڈیک 30برس تک کرائم انویسٹی گیشن کرنے والے پولیس آفیسر بھی رہے ہیں تاہم انہیںنئی ذمہ داریاں سنبھالے ابھی دو برس ہوئے ہیں ان کے یونٹ کو 2016میں292میچ الرٹس موصول ہوئے جس میںسٹے باز کمپنیوںنے دنیا بھر میں منعقدہ ایک لاکھ 20ہزار پروفیشنل میچز میںغیر معمولی رجحان دیکھ کر انہیںمطلع کیا۔

انہوںنے کہا کہ تعلیم اس سلسلے میں اہم ثابت ہوسکتی ہے جس کیلئے بہترین عمر 10-11سال ہوتی ہے۔