دیر بالا ،گھر میں آگ لگنےسے4بہنوںسمیت 6افراد زندہ جل گئے

September 25, 2017

داروڑہ( نمائندہ جنگ) دیر بالا کےعلاقے ڈوگدرہ میں مکان میں آگ لگنے سے 6افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔جاںبحق ہونے والوں چار بہنیںاور دیگر دو افراد شامل ہیں ۔تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سےہے۔مرنے والے بری طرح جھلس گئےتھے۔ واقعات کے مطابق دیر بالا کے دور افتادہ علاقے ببوزوڈوگ درہ میں ہمیش گل نامی شخص کے مکان میں بچوں کیمبینہ غفلت سے اچانک آگ بھڑک جس سے چھ افراد مریم بی بی، تسلیم بی بی،نسرین،وریشہ،ثمینہ اور مدثر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد یاسر او ر مسماۃ باچاہی لال شدید زخمی ہو گئےمقامی پولیس کے مطابق حادثہ بچوںکی مبینہ غفلت سے پیش آیا۔

بچوں نے سردی کی وجہ سے کمرے میںآگ جلا کر چھوڑ دی تھی جو ہوا کی وجہ سےپھیل کر حادثہ کا سبب بنی۔ آگ سے ہمیش خان کاگھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ رات گئے لگنےکی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا۔ ایک ساتھ 6جنازے اٹھنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا ۔