برطانیہ میں موٹر وے بن گئی فٹبال گراؤنڈ

September 25, 2017

ٹریفک جام میں چند منٹ بھی پھنسے رہنا جھنجلاہٹ میں مبتلا کردیتا ہے اور اگر یہی چند منٹ اگر گھنٹوں میں بدل جائیں توانسان کوفت میں مبتلا ہوجاتا ہے لیکن جناب برطانیہ میں منچلوں نے اس بوریت کو فٹبال کھیل کر دور بھگایا اور خوب انجوائے کیا۔

یہ مناظر برطانیہ کے ٹاؤن میں دیکھے گئے جب موٹر وے کوکچھ گھنٹوں کیلئے بند کردیا ۔ موٹر وے بند ہونے کی صورت میں ٹریفک کی لمبی قطار میں پھنسے کچھ نوجوانوں نے موٹر وے کے فٹبال گراؤنڈ میں تبدیل کیا اور چھ گھنٹے کا طویل وقت فٹبال کھیل کر نہ صرف بوریت دور بھگائی بلکہ دیکھنے والے بھی اس میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق موٹر وے پر کسی مشکوک شے کی اطلاع دی گئی تھی جس کے بعد موٹر وے کوبند کردیا گیا تھا اور چھ گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد کھول دیا گیا تھا۔