بلیو وہیل گیم ،ایک اور بھارتی نوجوان نے خودکشی کرلی

September 25, 2017

بھارت میں بلیو وہیل گیم سے جڑا ایک اور کیس سامنے آگیا، ریاست ہریانہ کے 17سالہ نوجوان نے ممکنہ طور پر بلیو وہیل گیم کھیلتے ہوئے خودکشی کرلی۔

سترہ سالہ کرن کی ماں کا کہنا تھا کہ وہ اس گیم کا عادی ہو چکا تھا جب ان کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنا پڑا۔

سائبر ورلڈ میں کھلبلی اور دہشت مچانے والا بلیو وہیل گیم ماہرین کے مطابق موجود نہیں ہے جبکہ اس بلیو وہیل چیلنج کو وجہ جانتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک سے کئی کیسز درج کیے گئے ہیں۔

بلیو وہیل گیم چیلنج نہ تو پلے اسٹور پر موجود ہے نہ ہی اس کا کوئی لنک ہے، اس گیم کو پرائیوٹ میسج کے ذریعے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کے ذریعے کھیلا جاتا ہے۔

دنیا کے 18 بڑے ممالک سے اب تک بلیو وہیل کے گیم کے 130 کیسز سامنے آئے ہیں جس میں اس گیم سے جڑا ملک روس بھی شامل ہے۔