لاس اینجلس میں بکریوں کے ساتھ یوگا

September 25, 2017

یوں تو فٹ رہنے کیلئے ورزش بیحد ضروری ہے تاہم بکریوں کے ساتھ یوگا سننے میں کچھ مختلف سا لگتا ہے اور ورزش کا یہی منفرداور دلچسپ انداز امریکابھر میں بیحد مقبول ہو رہا ہے۔

امریکی ریاست اوریگون سے شروع ہونے والا گوٹ یوگا کی مقبولیت امریکا کی مختلف ریاستوں سے ہوتے ہوئے اب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس پہنچ گئی ہے اور یوگا انسٹرکٹر زنے قدرتی ماحول میں ورزش کو فروغ دیتے اس نئے ٹرینڈ کا آغاز کرتے ہوئے یوگا کلاسز شروع کردیں ہیں جس میں دیکھتے ہی دیکھتے کئی افراد دلچسپی لینے لگے ہیں۔

منفرد یوگا کلاس میں لوگ ننھی بکریوں کے بیچ یوگا کرتے ہیں اور خود کو فٹ رکھتے ہیں جبکہ شرارتی بکریاں بھی خوب مزے سے یوگا کلاسز کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔