لندن میں بھیڑوں نے دھاوا بول دیا

September 25, 2017

برطانوی دارالحکومت لندن میں درجنوں بھیڑوں نے دھاوا بول دیا۔

سالانہ شِیپ ڈرائیور پریڈ میں سینکڑوں بھیڑیں اپنے مالکا ن کے ساتھ لندن برج پر جمع ہوئیں ۔

باہوریں صدی کے قدیم کلچرل کو تازہ کرنے کیلئے چرواہے بن کر یہ افراد گھروں سے نکلے اور دورِ حاضر کی زندگی سے کچھ منفرد کرنے کی خواہش میں بھیڑوں کو ہانکتے دکھائی دئیے ۔

صدیوں قدیم اس پیشے کو دہراتے ہوئے بوڑھے جوان تمام ہی پریڈ کا حصہ نظر آئے اور اس بھیڑوں کو ٹریفک سے بچاتے ہوئے قدیم کلچر کی یاد تازہ کی۔