دبئی میں ڈرون ٹیکسی اْڑان بھرنے کو تیار

September 26, 2017

دبئی کی فضاؤں میں بہت جلد ڈرون ٹیکسیاں اڑیں گی۔ دبئی میں ایک تقریب کے دوران ڈرون ٹیکسی کی رونمائی کی گئی اور ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد نے ڈرون ٹیکسی میں آزمائشی پرواز بھی کی۔

جرمن کمپنی کی تیار کردہ یہ ڈرون ٹیکسی 30 منٹ تک مسلسل پرواز کر سکتی ہے جبکہ اس کومتعدد حفاظتی اقدامات کے تحت انتہائی محفوظ قرار دیا ۔

کمپنی کے نمائندوں نے بتایا کہ ڈرون ٹیکسی میں 2 آدمیوں کے بیٹھے کی گنجائش ہے جس کو خودکار نظام کے تحت کنٹرول کیا جاتا ہے۔