مفرور آمروں کو واپس لاکر عدالتوں میں پیش کرنا چاہئے، کرمانی

September 26, 2017

وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہیں ڈکٹیٹر بھاگ جاتے ہیں، سیاستدان عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ مفرور آمروں کو واپس لانا چاہیے اور عدالتوں میں پیش کرنا چاہیے، ڈکٹیٹر کو احتساب کےعمل سے گزارا جائے۔

آصف کرمانی نے کہا کہ احتساب عدالت کو کو آگا کیا ہے کلثوم نواز علیل ہیں، ان کے بچے تیمار داری کے لئے لندن میں ہیں۔

صحافیوں پر تشدد سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگرکسی نے تشدد کیا ہے تووہ اس کی مذمت کرتےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف آج تین بجے سہ پہر پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔