ن لیگ کو انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے، مشاہداللہ

September 26, 2017

وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کا کہناہے کہ مسلم لیگ (ن) کو خاص قسم کے انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے، نوازشریف نے اداروں کے آگے پیش ہوکرخاموش پیغام دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مشاہداللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پورے خاندان نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین سندھ اور کے پی میں کچھ نہ کرسکے۔

وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اس طرح کےاحتساب سےنواز شریف کو انکے راستےسے نہیں ہٹایا جاسکتا، نوازشریف کے سرپرائز کا سلسلہ 2018 کے انتخابات تک جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کی خواہش پوری نہیں ہوگی، انتخابات 2018میں ہوں گے۔

ن لیگی رہنما ماروی میمن نے کہا کہ نوازشریف نے ثابت کردیا کہ وہ شیرہیں اورعدالت میں پیش ہوگئے، ہمیں انصاف کی امید ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قانون اور ن لیگ کے رہ نما بیرسٹر ظفر الله نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوں فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ جو وقت دوسروں کو ملتا ہے وہ میاں نواز شریف کو بھی ملنا چاہیے۔

ن لیگی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ قیاس آرائیاں کرنے والوں نے آج دیکھ لیا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے اور آمر میں کیا فرق ہوتا ہے۔