پنسلوانیامیں ہزاروں لالٹینوں نے آسمان روشن کر دیا

September 26, 2017

امریکی ریاست پنسلوانیا میں سالانہ لالٹین فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس میں لوگوں نے ہزاروں لالٹینیں اُڑاتے ہوئے آسمان روشن کر دیا۔

پنسلوانیا کی دلکش پہاڑی وادی میں منعقدہ اس رنگا رنگ فیسٹیول میں ہزاروں افراد شریک ہوئے جو چاولوں کے آٹے اور کاغذ سے بنی لالٹینوں پر اپنے پیغامات تحریر کرنے کے بعد انہیں روشن کرکے فضا میں چھوڑتے ہوئے دکھائی دئیے ۔

برسوں قدیم اس روایتی تہوار کو دیکھنے مقامی افرادسمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاح بھی فیسٹیول میں شرکت کیلئے پہنچے اور اپنے پیغامات لکھ کر لالٹیں فضا میں اُڑاتے رہے ۔

ان لالٹینوں سے آسمان کو ایسا دلکش نظارہ ترتیب پا گیا جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔