کینیڈا میں گرمی کا 86سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

September 26, 2017

کینیڈا میں گرمی کا 86سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ٹورنٹو میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ دنوں درجہ حرارت30 اعشاریہ6 ریکارڈ کیا گیا ، جو86 برسوں میں سب سے گرم دن تھا ۔

اس سے قبل 1931 میں ٹورنٹو میں درجہ حرارت29 اعشاریہ2 ریکارڈ کیا گیا تھا ۔


ٹورنٹو کے علاوہ ونڈسر ،سارنیا ،ہملٹن ، واٹرلو اور اوٹاوا سمیت دیگر قصبوں اور شہروں میں گرمی کے گزشتہ پچاس برسوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔

کینیڈا کے محکمۂ ماحولیات نے شہروں کو سخت گرم موسم کے باعث محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔