آرمی چیف سے چینی سفیر کی الوداعی ملاقات

September 26, 2017

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن ویڈانگ نے الوداعی ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی جب کہ آرمی چیف نے پاکستان میں خدمات انجام دینے پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔