اہرام مصرکی تعمیر اب معمہ نہیں رہی

September 26, 2017

ماہرین آثار قدیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اہرام مصرکی تعمیر کے پیچیدہ ترین گتھیوں میں سے ایک کا جواب ڈھونڈ لیا ہے۔

قدیم دور میں مصریوں نے اہرام مصر تعمیر کرنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زائد وزنی چونا پتھر کس طرح ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا ؟ ماہرین اس سوال کا جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

نئی تحقیق کے مطابق قاہرہ شہر سے باہر خاص کشتیاں تیار کی گئی تھیں جن کی مدد سے بھاری پتھروں کو منتقل کیا گیا۔

چار ہزار سال قبل مسیح میں تعمیر کیے گئے کنگ خوفو کے اہرام کے لیے تقریباً 23 لاکھ پتھرگیزا کے میدان میں لائے گئے تھے۔

ماہرین نے اس علاقے اور گزرگاہ کی نشاندہی کرلی ہے جہاں سے پتھر گیزا کے میدان پر لائے جاتے تھے۔