شام میں روسی جنگی طیارہ تباہ، عملے کے تمام ارکان ہلاک

October 10, 2017

شام میں روس کا ایک جنگی طیارہ تباہ ہو گیا، یہ طیارہ شام کے ہمیم میں واقعہ روسی ایئربیس سے ٹیک آف کے دوران گرکر تباہ ہوا اور طیارے میں موجود عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

جرمن خبر رساں ادارے نے روسی میڈیا کاحوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگی طیارے کا عملہ حادثے کے وقت خود کو طیارے سے نہیں نکال سکا تھا، جس کی وجہ سے طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد تاحال نہیں بتائی گئی۔