فرانس:دوخواتین کاچاقو سے قتل ،حملہ آور کا بھائی گرفتار

October 12, 2017

سوئٹزرلینڈ کی پولیس نے فرانسیسی شہر مارسیلز میں دہشت گردانہ حملہ کرنے اور دو خواتین کو یکم اکتوبر کو چاقو مار کر قتل کرنے والے عسکریت پسند کے ایک بھائی کو گرفتار کر لیا ۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق زیورخ میں پولیس نے بتایا کہ جن دو افراد کو رواں ہفتے سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کے درمیان سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان میں سے ایک مارسیلز کے حملہ آور کا بھائی ہے۔

یہ نہیں بتایا گیا کہ ان دونوں افراد کو کیوں گرفتار کیا گیا۔تاہم جنوبی فرانس کے ساحلی شہر مارسیلز میں یکم اکتوبر کو ایک عسکریت پسند نے چاقو سے حملہ کر کے دو خواتین کو قتل کر دیا تھا۔ بعد میں یہ حملہ آور خود بھی پولیس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔