فلم ’شادی میں ضرور آنا‘کے گانے کی ویڈیو جاری

October 16, 2017

بولی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور کریتی کھربندا پہلی باراپنے مداحوں کو ایک ساتھ نظرئیں گے۔ جی ہاں، سنسنی سے بھرپوربولی وڈ کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم ’شادی میں ضرور آنا‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ۔

’جوگی‘نامی اس گانے کو یاسیر ڈسائی اور آکانکشاشرما کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول ارکو نے ترتیب دیئے ہیں۔ رتنا سنہا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’شادی میں ضرور آنا‘ دو ایسے پیار کرنے والوں کو گرد گھومتی ہے جن کی شادی ہونے والی ہے کہ اچانک کہانی میں نیا موڑ آجاتا اور دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہوجاتے ہیں۔

بولی وڈ کی نئی فلم ’شادی میں ضرور آنا‘میں راج کمار راؤ اور کریتی کھربندا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم 10نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔