آسٹریا عام انتخابات، پناہ گزین مخالف پارٹی کو سبقت حاصل

October 16, 2017

آسٹریا کے عام انتخابات میں حجاب اور پناہ گزینوں کی مخالف پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہوگئی ۔

انتخابی جائزوں میں برتری واضح ہوتے ہی قدامت پسند سباسچین کرز نے جیت کا اعلان کردیا۔ اقتدار حاصل کرنے پر 31 سال کے سباسچن یورپ کے کم عمر ترین سربراہ مملکت ہوں گے ۔

91فی صد ووٹوں کی گنتی میں سے 31 فی صد سباسچن کے حصے میں آئے ہیں ۔ امکان ہے کہ وہ پناگزینوں اور مسلمانوں کی مخالف فریڈم پارٹی کے ساتھ اتحاد بنائیں گے ۔