ممبئی اور بنگلورو میں شدید بارشیں، 19 افراد جاں بحق

October 16, 2017

بھارتی شہروں ممبئی اور بنگلورو میں شدید بارشوں کے بعد کئی علاقے زیر آب آ گئے ،بنگلورو میں مختلف حادثات میں19 افراد جاں بحق ہو گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

بنگلورو میں جمعے کو ہونے والی بارشوں کے بعد مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میںپانی جمع ہوگیا ،جہاں بارش کے پانی میں کار ڈوب گئی ،شہریوں نے کار میں پھنسی خاتون کو باہر نکالا۔

ممبئی میں شدید بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ،بارشوں سے ٹریفک اورریل سسٹم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔