نیب نے وزیر بلدیات سندھ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

October 16, 2017

نیب نے وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیاجبکہ محکمہ لینڈکےافسران کوبھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو پر حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں سرکاری واٹر ہائیڈرنٹ کی زمین پر پیٹرول پمپ قائم کرنے کا الزام ہے جس پر سابق چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے ڈی جی نیب سندھ کو ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

سابق چیئرمین نیب کے حکم پر ڈی جی نیب سندھ نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور اس میں محکمہ لینڈ کے افسران کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔