کراچی کے علاقے عزیز آباد میں لڑکی پر تیز دھار آلے سے حملہ

October 17, 2017

عزیز آباد میں لیاقت علی خان چوک کے قریب لڑکی تیز دھار آلے کے حملے سے زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی موٹر سائیکل پر اپنے بھائی کے ساتھ جارہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے تیزدھار آلے کے وار سے لڑکی کو زخمی کردیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق لڑکی پر حملہ کس چیز سے کیا گیا ہے میڈیکل رپورٹ سے پتہ چلے گا۔ متاثرہ لڑکی کو کندھے سے نیچے زخم آیا ہے. جبکہ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی کو قریبی کلینک پر منتقل کردیا گیا ہے۔