کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے دھند

October 17, 2017

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے دھند کا راج رہا، جس کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی۔گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہء حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں اس ہفتے بھی گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے اورکہا ہے کہ کراچی میں جمعرات، جمعہ اور ہفتے کو گرمی بڑھنے کا امکان ہے اور شہرکا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال کی طرف ایک اور ہوا کا کم دباؤ بنا ہے جو وسطی بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے ۔