شہبازشریف اور مریم نواز کی 6ماہ بعد ملاقات

October 17, 2017

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی، اس موقع پر حمزہ شہبازشریف بھی موجود تھے ۔

شریف فیملی سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے تینوں مرکزی رہنمائوں کے درمیان 6 ماہ بعد باضابطہ ملاقات ہوئی ہے ،جسے موجودہ سیاسی حالات میں انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران نوازشریف کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث سیاسی امور چلانے پر بات چیت کی گئی جبکہ اس موقع پر شہبازشریف نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ محاذ آرائی کی سیاست سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اس لیے اداروں کے خلاف کوئی بھی بیان بازی نہ کی جائے اس سے نقصان ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں حمزہ شہباز کو بھی شریک کرکے مریم اور حمزہ کے درمیان سرد جنگ ختم کرانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔

واضح رہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کی مہم حمزہ شہباز نے چلانی تھی تاہم اچانک حمزہ شہباز بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے جس کے بعد مہم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چلائی تھی۔