نااہل و بدعنوان افسران کیخلاف کارروائی ہوگی، چیئرمین نیب

October 17, 2017

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ نیب کے اندر نا اہل اور بدعنوان افسروں اور اہلکاروں کےخلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ادارے کی ساکھ اور وقار کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔

نیب چیئرمین سیکرٹریٹ کی کارکرگی کا جائزہ لینے کے بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورومیں گزشتہ 17 سالوں سے مختلف شکایات کی بنیاد پر انکوائریوں اور تحقیقات پر اب تک قانون کے مطابق کیوں کاروائی نہیں کی گئی ۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ انکی اولین ترجیح ہے جسے جڑسے اکھاڑنا ہے ،نیب کا بجٹ قانون کے مطابق خرچ کیا جائے گا اورغیر ضروری اخراجات پر سخت کاروائی کی جائے گی، اس سلسلے میں نیب کا انٹرنل او ر ایکسٹرنل آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔