مصور سلیمان طور کے فن پاروں کی نمائش

October 18, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مصور سلیمان طور کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز ہو گیا ۔ جس کا ٹا ئٹل شارٹ اسٹوریز ہے۔ افتتاحی تقریب میں مارجرین حسین، خسرو سبزواری، ندیم زبیری، مہتاب علی عبدالسلام، ناہید رضا، حلیم احمد، شمیم اختر شمیم اور دیگر نے شرکت کی۔ نمائش میں فگریٹو آرٹ کے فن پارے ڈسپلے کیے گئے ہیں جن کی مجموعی تعداد 15ہے ۔ کینوس آرٹ گیلری میں فن پاروں کی یہ نمائش 26 اکتوبر تک جاری رہے گی۔