ہنگورہ گوٹھ،ملزمان نےنوجوان کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا

October 18, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے ہنگورہ گوٹھ میں 6ملزمان نےگھر میں گھس کر ایک شخص کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کردیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق واقعہذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود ہنگورہ گوٹھ میں واقع گھر سے ایک شخص کی خون میں لت پت لاش ملی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر عباسی اسپتال منتقل کی ، جہاں مقتول کی شناخت ندو ولد ریحان کے نام سےہوئی ہے ،مقتول بلوچستان کا رہائشی اور کراچی میں اپنے بھائی کے ہمراہ مزدوری کرتا تھا ،پو لیس کے مطابق مقتول کے بھائی خان محمد نے بیان دیا ہے کہ ہماری بلوچستان میں ذاتی دشمنی چل رہی ہے جس کی وجہ سے ہم چند سال قبل کراچی آئے اور یہاں پر مزدوری کرنے لگے تھے ،پیر ومنگل کی درمیانی شب 6ملزمان گھر میں داخل ہو ئے اور بھائی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر کے فرار ہو گئے ،پولیس نے مقتول کے بھائی خان محمد کی مدعیت میںمقدمہ نمبر479/17، سجاول، منور، موجبین، فوج علی ،دل مرادسمیت6 ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے اور پولیس نے ابتدائی شواہد کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔