ڈانسنگ کوئن کی مراٹھی فلم انڈسٹری میں انٹری

October 18, 2017

بالی ووڈ ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشت اب مراٹھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

فلم مراٹھی میں وہ ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کریں گی جو زندگی میں خود کو پہچاننے کے سفر پر گامزن ہوتی ہے اور اس دوران کئی دشواریاں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلم کا نام اب تک فائنل نہیں کیا گیا تاہم رواں سال کے آخر میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

مادھوی ڈکشت کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے مراٹھی فلم کرنا چاہتی تھی اور اس کے لیے انہیں کئی آفرز بھی ہوئیں لیکن وہ ایک اچھے اسکرپٹ کا انتظار کررہی تھی ۔

ان کہنا تھا کہ جب فلم کی کہانی سنائی گئی تو میں نے اس میں دلچسپی ظاہر کی کیوں کہ یہ ہر گھر کی کہانی ہے جو نہ صرف خواتین کی ہمت بڑھاتی ہے بلکہ زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی دیتی ہے۔