کافی کے کپ میں ٹیکنالوجی کا تڑکا

October 18, 2017

دنیابھر میں کافی کے کئی مشہور کیفے موجود ہیں جو اپنے گاہکوں کو مزیدار اور منفرد انداز سے کافی کا لطف فراہم کرتے ہیں لیکن چین کے دارلحکومت بیجنگ میں ایک نئے کیفے کی دھوم مچی ہوئی ہے جہاں آرٹسٹ کافی کے کپ میں ٹیکنالوجی کا ایسا تڑکا لگا کر پیش کرتے ہیں کہ شائقین داد دئیے بنا نہ رہ پائیں۔

اس کیفے میں اب یہاں آنے والے شائقین اپنی تصویر کافی پر پرنٹ کرواکر مزیدا ر کافی پینے کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔

کیفے میں نصب پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصویر پرنٹنگ کے لئے بھیجتے ہیں جس کے بعد جیسے ہی کافی کے کپ کو اس مشین سے گزارا جاتا ہے تو آپ کی دی ہوئی تصویر کافی پر پرنٹ ہوجاتی ہے۔

کافی پیش کرنے کا یہ منفرد انداز نہ صرف لوگوں کو خوب بھارہا ہے بلکہ شائقین کی ایک بڑی تعداد اس منفرد کافی کے کپ سے لطف اندوز ہونے یہاں کا رخ کیا۔