فٹ رہنے کیلئے ورزش ضروری

October 18, 2017

فٹ رہنے کیلئے ورزش بیحد ضروری ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والی اس امریکی خاتون کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے یوگا کا منفرد انداز اپنا کر دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیاہے۔

جی ہاں، یہ دلچسپ مناظر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کے ایک مارٹ میں دیکھے گئے جہاںایک خاتون نہ صرف اپنی بیٹی کے ساتھ شاپنگ کرنے میں مصروف تھی بلکہ شاپنگ کے دوران ٹرالی کے ذریعے ورزش کا مظاہرہ بھی کر رہی تھی۔

یوں مارٹ میں شاپنگ ٹرالی سے ورک آؤٹ کرتی خاتون نے فٹ رہنے کا شوق منفرد انداز میں پورا کیا وہیں دیکھنے والے بھی اس منفرد اور دلچسپ انداز پر دنگ رہ گئے۔