دماغ کی سرجری کے دوران امریکی شخص کی میوزک پرفارمنس

October 18, 2017

یوں تو آپریشن کے نام سے ہی لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں اوراسی وجہ سے ڈاکٹرز دورانِ سرجری مریضوں کو بے ہوش کردیتے ہیں لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے اس مریض کی ہمت اور شوق کی داد دینی پڑے گی جو آپریشن کے دوران باجہ بجانے میں مصروف ہے۔

امریکی شہر نیو یارک سے تعلق رکھنے والےڈین فیبیونامی مریض نے کئی گھنٹے طویل برین سرجری کے دوران سیکسافون پر مشہور گانے کی دُھن بجانے کی شاندار پرفارمنس دیکر کر نہ صرف ڈاکٹرز کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والوں کی بھی خوب داد سمیٹی۔