لاہورہائیکورٹ: سول ججز بھرتی سےمتعلق درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا

October 19, 2017

لاہورہائیکورٹ نے سول ججز بھرتی کے سلیبس اور مضامین میں تبدیلی کے خلاف درخواست پرفیصلہ سنا دیا،عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمود مرزا نے سائرہ بتول کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔

درخواست گزار وکیل کا مؤقف تھاکہ لاہور ہائیکورٹ کے پاس سلیبس تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ،یہ اختیار صرف حکومت کا ہے،معروضی پیپر کو انشائیہ کر دیا گیا جو غیر قانونی ہے،جبکہ قانون کی بجائے سلیبس میں غیر متعلقہ مضامین شامل کردیئےگئے ہیں۔