بازارِ حصص:100 انڈیکس میں 824 پوائنٹس کا اضافہ

October 19, 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار سرگرم ہوگئے، جس کے باعث تیز ی کا رجحان دیکھا گیا، آج کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 824 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 558کی سطح پر بند ہوا۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہتر ریٹنگ اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے نجی شعبے کیلئے قرضوں کی حد میں ایک ارب ڈالر کے اضافہ کرنے پر حصص بازار میں سرمایہ کار اس خبر کو مثبت دیکھ رہے ہیں۔

اس مثبت رجحان کی وجہ سے حصص بازار میں ہنڈریڈ انڈیکس میں824پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 41 ہزار 558 کی بلند سطح پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 11 ارب روپے مالیت کے 23 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کا لین دین کیا گیا ۔