پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالرز ہو گئے

October 19, 2017

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 5 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 5 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں، ان ذخائر میں سے 14 ارب 15 کروڑ 76 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 89 کروڑ 53 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔